رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے قاہرہ میں ترقی پذیر ممالک کی تنظیم ڈی 8 کے سیکریٹری جنرل ایسیاکا عبدالغدیر امام سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ مخصوصا مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر صدر پزشکیان نے صہیونی حکومت کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے مسلمان ممالک مخصوصا ڈی 8 کے اراکین سے اپیل ...
دہشت گردانہ حملے میں ملوث شخص نے منگل کو ایک دستی بم الیکٹرک اسکوٹر میں نصب کر کے اسے کریلوف کے گھر کے پاس کھڑا کر دیا تھا۔ گرفتار ہونے والا شخص ازبکستان کا شہری ہے
بتایا جائے کہ ہم کب تک جنازے اٹھاتے رہیں گے، کیا ہماری قسمت میں لاشیں اٹھانا ہی لکھا ہے ؟ ہم سمجھ رہے تھے کہ شاہراہ بلتستان کی تعمیر کے بعد یہاں کے لوگوں کو سفری سہولیات ملیں گی مگر ہماری امیدیں دھری کی دھری رہ گئیں۔
مقررین نے پشاور سے پارا چنار جانے والی مسافر بسوں پر گھات لگا کر فائرنگ و دہشتگردی کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے قومی سانحہ قرار دیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی اور لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔
صیہونی حکومت نے آئرلینڈ کی جانب سے فلسطین کو باضابطہ ریاست تسلیم کرنے اور صہیونی ریاست کے خلاف پالیسیاں بنانے پر آئرلینڈ میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کردیا۔
عدلیہ، مقننہ، ایگزیکٹو سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو غور کرنا ہو گا کہ ہم نے ان غلطیوں سے کیا سبق سیکھا؟ ملک میں سیاسی ہم آہنگی، جمہوریت کی تقویت، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی صرف بیانات کے بجائے عملی طور پر اپنانے کی ضرورت ہے، باہمی احترام سے مسائل کا حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔
اس سے قبل نئی دہلی میں فلسطین کے سفارت خانے کے سربراہ عبد الرزاق نے پرینکا گاندھی سے ملاقات کر کے وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی تھی۔
ضلع کُرم خصوصاً پاراچنار میں قیام امن اور بنیادی انسانی ضروریات کی بروقت فراہمی کے سلسلے میں سربراہ مجلس وحدت مُسلمین پاکستان سینیٹر علّامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین خان گنڈاپور کے درمیان بات چیت۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت اور یوم خواتین کے قومی دن کی مناسبت سے ایک تقریب میں خطاب کے دوران شام میں صیہونی حکومت کی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت اس خیال خام میں ہے کہ وہ شام کے راستے حزب اللہ کو گھیرنے کی تیاری کر رہی ہے، لیکن جس کا قلع قمع کیا جائے گا وہ اسرائیل ...